لاہور میں سردار گوجر قوم سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کی زیر صدارت انجمن گوجراں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

انجمن مرکزیہ گوجراں پاکستان کے زیر اہتمام سردار گوجر قوم سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال گوجر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت انجمن مرکزیہ گوجراں پاکستان کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔ جبکہ سردار محمد یوسف سابق وفاقی وزیر، چوہدری محمد اقبال گوجر سابق صوبائی وزیر اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاسم خان گوجر تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔
اس کے علاوہ چوہدری اسماعیل گوجر سابق صوبائی وزیر بلوچستان، چوہدری گلزار گوجر سابق ایم پی اے ،سجاد حیدر گوجر سابق چیئرمین ،چوہدری رفیق راجوروی، پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید ، چوہدری سلیم الہٰی صدر انجمن گوجراں، میجر طارق گوجر، عرفان اکبر گوجر، شمیم چاڑ گوجر، پروفیسر سجاد قمر، چوہدری نصیر گوجر چیئرمین گوجر یوتھ فورم پاکستان، چوہدری شہزاد گوجر ناظم اعلیٰ گوجر یوتھ فورم، غلام مصطفی گوجر ساہیوال، چوہدری نثار گوجر کوئٹہ، چوہدری اکبر علی گوجر سمیت گوجر قوم کی تنطیموںگوجر یوتھ فورم، گوجر ٹریڈرز فورم، گوجر ایمپلائز فورم ، گوجر انٹر نیشنل سیکرٹریٹ کے عہدیداران اور ملک بھر سے گوجر قوم کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔