فیصل آباد: 12اکتوبر 2023
قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر شاندار استقبال کی تیاریوں کے حوالہ سے رانا علی عباس سابق ایم پی اے کی میزبانی میں پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کا ڈویژنل کنونشن منعقد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے ضلعی کوآرڈینیٹر برائے فیصل آباد سردار گوجر قوم سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، راجہ ریاض احمد خان سابق اپوزیشن لیڈر و ایم این اے، رانا ثناء اللہ خان سابق وفاقی وزیر داخلہ صدر پنجاب ،خرم دستگیر سابق وفاقی وزیر و ڈویژنل کوآرڈینیٹر، حاجی اکرم انصاری سابق ایم این اے و ڈویزنل کوآرڈینیٹر، میاں قاسم فاروق صدر PML-N فیصل آباد، سردار ایوب گادھی سیکرٹری مسلم لیگ ن فیصل آباد،ڈویژن حافظ محمد امجد کو آرڈینیٹر چینیوٹ، شیخ اعجاز سٹی صدر PML-N فیصل آباد، ثقلین انور سپرا صدر PML-Nچینیوٹ، شریف انصاری صدر PML-N جھنگ، امجد جاوید صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مقامی مسلم لیگی عہدیداران اور ورکرز سمیت عوام کے جم غفیر نے شرکت کی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ جڑانوالہ کے شیرو آج آپ نے اپنے قائد کے لیے تاریخی اور مثالی جوش اور جذبے کا اظہار کیا ہے ۔ 21 تاریخ کو میاں محمد نوازشریف پاکستان تشریف لا رہے ہیں آپ اس سے بھی کئی گنا زیادہ جوش و جذبہ کے ساتھ مینار پاکستان لاہور میں اپنے قائد کے استقبال کے لیے موجود ہوں گے۔ میاں محمد نوازشریف وہ عظیم لیڈر ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر پیروں پر کھڑا کیا ہے۔ میاں نوازشریف کو پاکستان اور عوام سے دور کرنے کی سازش کی گئی مگر اللہ کے فضل و کرم سے آج وہ پھر اپنے ملک اور عوام کی خدمت کے لیے آ رہے ہیں۔نواز شریف وہ ہے جسے تین بار آپ نے وزیر اعظم منتخب کیا اور وہ جب بھی اقتدار میں آئے انھوں نے خدمت کی مثالیں قائم کیں۔ ہندوستان کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب چھے ایٹمی دھماکوں سے دے کر وطن عزیز کو پہلی ایٹمی قوت بنانے کا قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا، دہشت گردی اور انرجی کرائسس کا خاتمہ کیا۔پاکستان کو غربت اور پسماندگی سے نکال کر ترقی و خوشحالی راہ پر گامزن کیا۔ وہ محافظ پاکستان آ رہا ہے جس نے ہمیشہ غریبوں اور لاچاروں کے لیے مسیحا کا کردار ادا۔ جڑانوالہ کے غیور لوگو آپ نے بہروپیوں اور دھوکہ بازوں کے ٹولے پی ٹی آئی کا اپنے ووٹ کے ذریعے جڑ سے خاتمہ کرنا ہے۔ 21 اکتوبر کو اپنے محبوب قائد کا بھرپور اور تاریخی استقبال کر کے آپ نے یہ ثابت کرنا ہے کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ ن اور میاں محمد نوازشریف کی تاریخی کامیابی کا الیکشن ہو گا انشا اللہ۔


