رحیم یار خان میں شرافت ، خدمت اور اصولوں کی سیاست کا مرکز و محور سمجھے جانے والے جعفر آباد خاندان کے سربراہ سنئیر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال (سردار گوجر قوم)
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ، بیگم عشرت اشرف سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان ، ممبر قومی اسمبلی و ممبر پنجاب اسمبلی، محترمہ زیب جعفر سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم و ممبر قومی اسمبلی اور سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن رحیم یار خان چوہدری محمد عمر جعفر سابق ایم پی اے کی طرف سے اسلام آباد میں رحیم یار خان سے آئے ہوئے سنیئر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ وفد میں عاصم صدیق صدر پریس کلب رحیم یار خان، محمد ثاقب جنرل سیکرٹری پریس کلب رحیم یار خان، راؤ نعمان اسلام، نعیم بشیر ، سلیم چشتی، سجاد اسلام، چوہدری افتخار حسین، وسیم عامر، قیصر غفور، حیدر منگریو، رانا عثمان، جی ایم حیدر، اصغر گیلانی، فلک شیر سندھو، انور سہیل، محمد ارشد، شہباز علی، محمد شان، اعجاز نذیر، فاروق گجر، محمد حفیظ، ارسلان مہندرا، جاوید اقبال، حسین احمد، صدیق بلوچ، نذر چاچڑ، محمد شبیر، ایس ایچ جہانگیر، رانا اعزاز، فیضان نذیر گھلو، غلام مصطفیٰ شامل تھے۔ اس موقع پر کرنل میاں محمد اکرم ایڈووکیٹ ، سردار احمد اور رفیق شاہد بھی موجود تھے۔ سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے مہمان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ جعفر آباد خاندان نے ہمیشہ شرافت، دیانت، خدمت اور اصولوں کی سیاست کی ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک جس بحرانی صورتحال کا شکار ہے اس سے نکالنے کے لیے ہمیں ایک قوم بننا ہو گا۔ملک سے کرپشن اور اقرباء پروری کے خاتمے کے لیے آزادانہ اور شفاف احتساب ضروری ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس ملک میں احتساب کرنے والے خود قابل احتساب تھے۔ ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے جس بغض کو احتساب کا نام دیا اس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے ایسے فیصلے کریں جو ملکی مفاد میں ہوں۔ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے ۔ ماضی کی غلطیوں کو سامنے رکھ کر مستقبل کی پالیسیاں مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں پارلیمانی طرز حکومت کی ناکامیوں سے سبق سیکھتے ہوئے صدارتی طرز حکومت کی طرف غور و فکر کرنا چاہیے۔ چھوٹے صوبے بنیں، بلدیاتی نظام مستحکم ہو، اقتدار نچلی سطح پر منتقل کیا جائے تو بے شمار مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔رحیم یار خان کے حوالہ سے انھوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان ایک ذرخیز علاقہ ہے زراعت کو فروغ دینے سے یہ علاقہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اس سے قبل بھی رحیم یارخان کی ترقی و خوشحالی کے لیےسب سے بڑھ کر اقدامات کیے اور آنے والے وقتوں میں مسلم لیگ ن برسراقتدار آ کر اس علاقے کے لیے پہلے سے بھی بڑھ کر اقدامات کرے گی اور رحیم یار خان ترقی ، خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنے گا انشا اللہ۔
2023-08-28

